(1890-1970ء)
میاں احمد دین صاحب ، میاں کھیؔوا مرحوم کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ میاں محمد مراد صاحب سے چند سال چھوٹے تھے۔ آپ کوٹ شاہ عالم میں موجود، واحد دکان (جنرل سٹور) چلاتے تھے۔مالی لحاظ سے آپ خاندان ِ میاں کھیوا میں سب سے آسودہ حال تھے ۔ دینی لحاظ سے بھی آپکا مقام و رتبہ اپنے بڑے بھائی ، میاں محمد مراد صاحب جیسا ہی تھا۔ دونوں بھائیوں نے ایکساتھ ہی قادیان جا کر 1910 ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی ۔
آپکی شادی، اپنے ننھیال میں ، محترمہ مراد بی بی صاحبہ کیساتھ ہوئی۔ آپکے 7 بچے حیا ت اور جماعت ِ احمدیہ سے وفادار رہے ، الحمد للہ !
محتر مہ اللہ جوئی صاحبہ ، محترمہ عائشہ بی بی صاحبہ ،میاں غلام رسول صاحب ، میاں محمد صدیق صاحب ، محترمہ ایمنہ بی بی صاحبہ ، میاں مقبول احمد صاحب اور میاں حبیب احمد صاحب۔