میاں مولیٰ بخش صاحب مرحوم

میاں مولیٰ بخش صاحب مرحوم

(1900-1994ء)

میاں کھیواؔ مرحوم کے سب سے چھوٹے   بیٹے  اور راقم کے نانا تھے۔ آپ کی پیدائش  کوٹ شاہ عالم میں ہی ہوئی، جہاں آپکے دادا میاں محرؔم ،  اپنے اہل  اور اُنکے بھر پور،  عیال  کے ساتھ رہائش پزیر تھے۔ میاں مولیٰ بخش  صاحب سب سے چھوٹا ہو نیکی وجہ سے سب کے لاڈلے تھے۔  آپکی شادی آپکے تایا  میاں  جیوؔنہ کی نواسی  بھاگ بھری صاحبہ کیساتھ ہوئی۔ آ پ دونوں کو  نہ صرف اپنے8   بچوں ، ذینب بی بی ، ہاجرہ  بی بی ، رابعہ بی بی ، میاں  بشیر احمد، میاں رفیق احمد ،  بشرٰی بیگم  ، میاں منیر احمد اور میاں سیف اللہ  بلکہ وقتاً فوقتاً اپنے  بھائی میاں فضل دین  کے بچوں اور بعد  ازاں، اُنکی تین بہوؤں کی وفات کے بعد،  اُنکے پوتے پوتیوں  کو بھی پرورش کی توفیق حاصل ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان دونوں کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

مزار میاں مولیٰ بخش صاحب مرحوم